آزادکشمیر میں دھاندلی کرنے والا مودی کا یار ہوگا: احسن اقبال

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن)  نے  گلگت و بلتستان میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں  کے بارے میں وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلیکٹڈ حکومت کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی اور اگر آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو وہ مودی کا ایجنٹ ہو گا۔ قوم کو اس بات سے آگاہ کرتے رہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقِ نمائندگی کو، ان کی ووٹ کی عزت کو پامال کیا جا رہا ہے۔ آج پاکستان ایک دوراہے اور فیصلہ کن موڑ کن موڑ پر کھڑا ہے۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام اپنے ووٹ کی عزت کا حق مانگ رہے ہیں۔ اور تاریخ یہ بتلاتی ہے کہ جس ملک میں عوام کے ووٹ کی عزت نہیں کی جاتی اس ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اور ووٹ کو پامال کرنے کے نتیجے میں ہم نے آدھا ملک کھو دیا۔ پاکستان کی تشکیل کسی خانہ جنگی یا خون خرابے سے نہیں ہوئی تھی بلکہ پاکستان کی تشکیل ووٹ کی طاقت سے ہوئی تھی۔ پاکستان کے ڈی این اے میں ووٹ کو عزت کا تصور ایک ریاست کی بنیاد یا اساس کے طور پر موجود ہے۔ گلگت بلتستان پاکستان کا انتہائی حساس خطہ ہے اور پاکستان کو چین سے ملاتا ہے۔ یہ سی پیک کے حوالے سے بھی سٹرٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔ ہمارے لیے ضروری تھا کہ ہم گلگت بلتستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا نہ ہونے دیں۔ جب میں نے وہاں چیف الیکشن کمشنر کو ساری شکایات بیان کیں اور انہیں کہا کہ نوٹس لیں کیونکہ یہاں سرکاری وسائل سے حکومت اپنے وزرا کے ذریعے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہی ہے تو چیف الیکشن کمشنر نے نہایت بے بسی کے ساتھ کہا کہ میں کیا کروں، میری کوئی سنتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکا کہ آپ کی کوئی نہیں سنتا تو آپ مستعفی ہو جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...