نئے سال کے پہلے ہفتہ زرمبادلہ  ذخائر 69 لاکھ ڈالر بڑھے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نئے سال کے پہلے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر 69 لاکھ ڈالر بڑھے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق آٹھ جنوری تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر 1.9 کروڑ ڈالر اضافے سے سات ارب 11 کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 1.30 کروڑ ڈالر کم ہو کر 13.40 ارب ڈالر رہے۔

ای پیپر دی نیشن