لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نابینا افراد نوکریاں نہ ملنے پر ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے۔ نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے کر میٹرو ٹریک بند کر دیا۔ میٹرو بس سروس کلمہ چوک سے گجومتہ تک بند رہی۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نابینا افراد نے کلمہ چوک پر احتجاج کیا۔ نابینا افراد نے احتجاج کرتے ہوئے میٹرو سروس بندکردی۔ میٹرو بس اتھارٹی نے احتجاج کے باعث میٹرو سروس کو شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نابینا افراد سے مذاکرات کئے گئے اور انہیں ایک طرف بٹھا دیا گیا۔
نوکریاں نہ ملنے پر نابینا افراد کا دھرنا‘ میٹرو ٹریک بند کر دیا
Jan 15, 2021