ملتان ایونجرز نے دھمال ٹی 10 لیگ  جیت لی 

ملتان( سپورٹس رپورٹر)ملتان ایونجرز الیون دھمال ٹی 10 لیگ کی چیمپئن بن گئی۔پنجابی لیجنڈز رنر اپ رہے۔نواں شہر کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے فائنل میں لیجنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئء مقررہ 10اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز کا ٹارگٹ دیا۔جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایونجرز کی ٹیم نے آخری اوور میں دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل اپنے نام کیا۔ فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ  مشترکہ طور پر بلاول ورک  اور محمد ولید کو دیا گیا۔فائنل میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کے مہمانان خصوصی عدنان نعیم اورمحمد یونس قادری نے کھلاڑیوں میں انعامات دیئے۔

ای پیپر دی نیشن