لاہور ( سپیشل رپورٹر) محکمہ کچی آبادیز BOR پنجاب میں حاجی محمد ارشاد چوہدری ،محمد سلطان مجددی اور ظفر علی خاں فقیدالمثال طور پر اکٹھے ہوکر متحدہ ایپکا پنجاب کی بنیاد رکھ دی۔اب حکومت پنجاب بلا امتیاز یوٹیلٹی الاؤنس،ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا اعلان کرے۔گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ پر اور تنخواہ دیگر صوبوں کے برابر کرے ۔تمام ملازمین کو ریگولر کیا جائے ورنہ ہر منگل کو عملی طور پر کام بند ہڑتال اور سیکرٹیریٹ کا گھیراؤ ہوگا اور ضلعوں میں DCآفس کے گھیراؤ زیر قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری،ظفر علی خاں ،محمد سلطان مجددی اور مرکزی/صوبائ/ ڈویژنل/ضلعی/محکمانہ صدور اور جنرل سیکرٹریز مظاہرے اور دھرنے ہونگے۔
حاجی ارشاد‘ سلطان مجددی اور ظفرخان نے محکمہ کچی آبادی میں نئے ایپکا کی بنیادرکھ دی
Jan 15, 2021