تمام علما ومسالک کوساتھ لیکر چلیں گے، مولاناعبد الخبیر آزاد 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) مرکزی رویت  ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزا د نے کہا ہے کہ تمام علما ومسالک کوساتھ  لیکر چلیں  گے سائنسی معلومات اورشرعی شہادتوںپر انحصار کرکے قوم کو ایک عید اورایک چاند پر متفق  کرنیکی  کوشش کی  جائے گی ہم وزارت سائنس،  اور دیگر اداروں سے بھی مدد لیں گے بہت جلد پشاور کا دورہ کریں گے، مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے بھی ملاقات کریں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ہم ایک عظیم ادارہ بنانے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار  انھوں نے  اجلاس کے بعد صحافیوں ے گفتگو کرتے ہوئے کیا مرکزی رویت  ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد نے  کہا کہ اس کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، سپارکوں، محکمہ موسمیات، وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور مذہبی امور کے افراد موجود ہے،تمام فیصلے شرعی شہادتوں کی بنیاد پر کریں گے،سپارکو سائنس وٹیکنالوجی کی فنی مہارت لیں گے مگر فیصلہ شریعت پر  شہادتوں  سے کریں گے ملک بھر میں مرکزی  رویت ہلال کمیٹی کہ اجلاسات کی صدارت کروں گا، اس فورم کے زریعے وحدت پیدا کریں گیانھوں نے  کہاکہ وزیر  اعظم عمران خان کی رہنمائی میں مل کر آگے  بڑھیں  گے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ شریعت اورشہادت کی بنیاد پر چاند کا فیصلہ  ہوا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن