ہائیکورٹ :بالاج ٹرکوں والے کے بھائیوں کی بر آمدگی کیلئے دائردرخواست پرنوٹس جاری

Jan 15, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بالاج ٹرکوں والے کے بھائیوں کی بر آمدگی کیلئے دائر درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔درخواست گزار کے وکیل  نے بتایا کہ پولیس نے بغیر کسی وجہ چھاپہ مارا اور درخواست گزار کے بھائیوں کو اپنے ساتھ لے گئی اور کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں دی جا رہی۔ اور ان کے خلاف کسی مقدمے کا  بھی نہیںبتایا جا رہا ہے۔کسی وجہ کے بغیر گرفتاری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کے بھائیوں کو بازیاب کرایا جائے۔

مزیدخبریں