کراچی ،اورنگی ، بلدیہ اور قیو م آ باد میں ڈاکوئوں نے تین شہریوں کوگولیاں ماردیں

کراچی(وقائع نگار)کراچی کے علاقے اورنگی ، بلدیہ اور قیو م آ باد میں ڈاکوئوں نے تین شہریوں کو گولی ماردی، شادمان ٹاو ن میں ڈاکوئوں نے دس افراد کو لوٹ لیاپولیس نے شہر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ڈکیت گینگ کے کارندے و دیگر جرائم میں ملوث20ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،مسروقہ موٹرسائیکلیں،چھالیہ،گٹکا ودیگر سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح اورنگی ٹائون تھورانی گوٹھ سیکٹر 15ڈی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے 22سالہ نعمان ولد نسیم شدید زخمی ہوگیا،بلدیہ اتحاد ٹائون نورانی چوک طاہریہ مسجد کے قریب ڈاکوئوں نے یکے بعد دیگرے 17شہریوں کو لوٹ لیا مزاحمت کرنے پرفائرنگ سے 25سالہ جاوید ولد فضل زخمی ہوگیا۔قیوم آباد کے قریب ڈاکوئوں نے23سالہ نوجوان محمد ذیشان ولدعزیز احمد کو زخمی کردیا۔ادھر شارع نور جہاں کی حدود 14 بی شادمان ٹائون میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے یکے بعد دیگرے 11شہریوں کو لوٹ لیا ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے، موٹر سائیکل پر سوار2 ڈاکیٹ پہلے موٹر سائیکل پر دیکھتے ہیں پھر واپس میں کھڑے شہری کو گن پوائنٹ پر موبائل فون سے محروم کر کے با آسانی فرار ھوجاتے ہیں۔ سرسید ٹائون پولیس نے ملزم غوث الدین ،پریڈی پولیس نے گٹکافروش رازق عرف امان اللہ جبکہ مدینہ کالونی پولیس نے گٹکا فروش سلیمان کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔تیموریہ تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیو کراچی تھانے کی حدود سیکٹر سیکٹر 11/D میں واقع فیصل ولد قمرالدین مکان نمبر 117/3 میں واقع گھر پر کارروائی کرکے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کرلیا۔زمان ٹائون پولیس نے ملزم شان کو، سعودآباد پولیس نے اسٹریٹ کریمنل شاہ فیصل ، احسن عامر، عوامی کالونی پولیس نے دو ڈاکوئوں عاشق اور انور علی، کورنگی پولیس نے امجد عرف شاکا ،لانڈھی پولیس نے آصف کواور جیکسن پولیس نے ملزم مراد کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن