کراچی (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ معزز مہمان کی آمد پرڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹوٹ آ ف میری ٹائم افئیرز، وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے ان کا استقبال کیا۔امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کی جانب سے بحری آگہی کے فروغ میں کردار اور وزارت برائے بحری امور کے ساتھ تعاون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیشن کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان میں بحری ثقافت، میری ٹائم سیکٹر اور بلو اکانومی کے فروغ کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کی کاوشوں کو سراہا۔نیول چیف جو بحری امور پر حکومت کے چیف ٹیکنکل ایڈوائزر بھی ہیں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کی جانب سے پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کے لیے اقدامات کو سراہا۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز ایک میری ٹائم تھنک ٹینک ہے جو بحریہ یونیورسٹی کے زیر سایہ 2006 میں قائم کیا گیا۔