سرائے سدھو(نامہ نگار) نواحی علاقہ قطعہ سیول والا میں ایک ہفتہ قبل اچانک 25 کے وی بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی اہلیان علاقہ نے بروقت اپنی مدد آپ کے تحت آ گ پر قابو پایا لیا میپکوسب ڈویڑن سرائے سدھو کے اہلکاروں کو بروقت اطلاع دی گئی لیکن کوئی اہلکار موقع پر نہ پہنچا دوسرے دن لائن مین موقع پر پہنچا اور اہلیان سے مرمت کے بہانے رشوت کا مطالبہ کیا انکار پر ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود علاقہ کی بجلی بحال نہ کی ۔ مکین مشکلات کا شکار۔ اہلیان علاقہ مظہر حسین،شبیر سیہول، اعجاز سیول عدیل سیہول‘ سیف الرحمن‘ ضیاالرحمان‘ جاوید اقبال‘ بشیر حسین، جنید سیہول، منظر سیہول ریاض حسین ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واپڈا کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر بجلی بجالی کا مطالبہ کیا ہے۔