کرونا: مزید 55 اموات، 27 روز بعد 3 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

 اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ+ شنہوا)  کرونا وائرس کے پاکستان میں بھی کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے۔  مزید 2 ہزار 123 کیسز سامنے آئے جبکہ 43 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 818 تک پہنچ گئی۔  2 ہزار 973 لوگ شفایاب ہوئے۔  متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہوگئی، 91 فیصد یعنی 4 لاکھ 67 ہزار934 مریض صحتیاب ہوگئے۔  ملک میں فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار869 رہ گئی۔  صوبہ سندھ میں مزید ایک ہزار235 کیسز کا اضافہ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 949 تک پہنچ گئی۔ مزید 11 مریضوں کا انتقال، مجموعی تعداد 3 ہزار 755 تک پہنچ گئی۔ صوبہ پنجاب میں 767 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 292 ہوگئی۔ مزید25 مریض لقمہ اجل بنے، اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 348 ہوگئی۔ صوبہ خیبرپی کے میں مزید 370 افراد متاثر، متاثرین کی تعداد 62 ہزار 18 ہوگئی۔  مزید 5 مریضوں کا انتقال ہوا، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 752 پر جا پہنچی۔  بلوچستان میں 38 کیسز رپورٹ، مجموعی کیسز 18 ہزار 467 ہوگئے۔  اموات 188 پر برقرار ہے۔ اسلام آباد میں مزید 162 کیسز، متاثرہ افراداد 39 ہزار 624 تک جا پہنچے۔ مزید2 مریض جاں بحق، تعداد 449 تک پہنچ گئی۔ آزاد کشمیر میں مزید 20 افراد متاثر، تعداد 8 ہزار 521 ہوگئی۔ اموات 235 پر موجود ہیں۔ گلگت بلتستان میں وبا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 882 پر برقرار ہے۔ مجموعی اموات 101 پر برقرار ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار 950 ہوگئی۔ سابق پوپ فرانسس کو کرونا ویکسین لگا دی گئی۔ امریکی ائر لائن ڈیلٹا کو کرونا کرائسز کے باعث 12.4 ارب ڈالر نقصان ہوا‘ جبکہ ایک کروڑ امریکی شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دے  دی گئثی‘ پاکستان میں 27 دنوں کے بعد 3 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔ دنیا بھر میں  کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 9کروڑ 23لاکھ 17ہزار 137ہوگئی ہے۔ امریکہ 2کروڑ 30لاکھ 71ہزار 895 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 1کروڑ 4لاکھ 95ہزار 147 مصدقہ کیسزکے ساتھ دوسرے اور برازیل 82لاکھ 56ہزار 536مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ برطانیہ میں 32لاکھ 20ہزار 953، فرانس میں 28لاکھ 88ہزار 292 اور ترکی میں 23لاکھ 55ہزار839 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بولنے کے بعد سے کم سے کم کانگریس کے تین ارکان کرونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں۔ کانگریس کی خواتین ارکان بونی والٹس کولمین‘ پرامیلا جیاپال اور کانگریس  مین برانڈ شینڈر نے اعلان کیا کہ ان کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کا انہوں نے اپنے ری پبلکن ساتھیوں کو ذمہ دار قرار دیا۔ بھارتی کی وفاقی وزارت صحت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ملک بھر میں نوول کرونا وائرس ویکسی نیشن مہم کا آغاز کرینگے۔ سرکاری تھنک ٹینک نیشنل انسٹیٹیوشن فار ٹرانسفارمنگ انڈیا (این آئی ٹی آئی) ایوگ (کمیشن) کے رکن وی کے پال کے مطابق بھارت میں پہلے دن تقریباً تین لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے جائینگے ایک مقامی ٹی وی چینل نے پال کے حوالے سے بتایا کہ ویکسینیشن مہم ہفتے کے روز تین ہزار مقامات پر شروع کی جائیگی۔ ہر مرکز پر روزانہ 100 افراد کو ٹیکے لگائے جائینگے۔  50 سال سے زائد عمر اور صحت کے اگلے محاذ پر کام کرنے والوں سمیت 27 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائیگی۔ فرانس میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی پابندیوں کا اعلان متوقع ہے۔ فرانس میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا جانے کا امکان۔ نہیں فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔برطانوی حکومت نے پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کیلئے رکونا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ 18 جنوری سے برطانیہ آنے کیلئے کرونا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ 11 سال سے کم عمر بچوںکیلئے ٹیسٹ ضروری نہیں ہو گا۔ برطانوی ہیلتھ سیکرٹری کے مطابق ملک بھر میں 30 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین لگا دی گئی۔ کمیونیٹی فارمیسیز میں بھی ویکسین لگانے کا آغاز ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، بیڈز کی کمی کے سبب بعض ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ میئر لندن صادق خان نے آبادی کے لحاظ سے ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک سال تک علاج کے منتظر مریضوں کی تعداد 100 فیصد اضافہ ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...