مریم اورنگزیب کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا‘ معافی مانگیں یا ادائیگی کریں: شہزاد اکبر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو ان کے ہتک آمیز بیان پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب اپنے بیان پر معافی مانگیں یا انہیں عدالت میں لے جایا جائے گا۔ بدھ کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو وکلاء کے ذریعے  ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب معافی مانگیں، پچاس کروڑ روپے  ہرجانہ ادا کریں، انہوں نے پریس کانفرنس میں بے بنیاد الزامات لگائے۔ ان کے الزامات شہزاد اکبر کو فعال کردار نبھانے سے روکنے کی کوشش ہیں۔ الزامات سے شہزاد اکبر کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر پر  موسوی سے پچاس فیصد کمیشن مانگنے کا  بھی الزام لگایا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب ہرجانے کے علاوہ   وکلا  کی فیس مبلغ 20 لاکھ  روپے بھی ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...