گوجرخان (نامہ نگار)پولیس تھانہ گوجرخان نے ایک سال قبل کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،مقتول کی بیوی کا اجرتی قاتل کی مددسے اپنے شوہر کو قتل کر انے کا انکشاف،پولیس نے اجرتی قاتل اور مقتول کی بیوی کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او ملک خضرحیات نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روزدہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری اور اجرتی قاتل ساجدعرف ساجومیکن کو پولیس نے گرفتار کیاتھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مورخہ 27/12/19کوفرحت محمود سکنہ ڈھوک باباشیروڈاکخانہ پنڈوری کو بھی پیسوں کے عوض قتل کیا تھاایس ایچ او نے بتایا کہ فرحت محمودکی بیوی جواپنے شوہر کے سخت رویہ کی وجہ سے تنگ تھی اس نے اپنی پڑوسن جوکہ ساجو میکن کی رشتہ دارتھی اس سے باہم صلاح مشورہ کرکے اپنے شوہر کوساجد عرف ساجومیکن کے ذریعے پانچ لاکھ روپے کی عوض قتل کرانے کامنصوبہ بنایاجس کیلئے پچاس ہزار روپے پیشگی ادا کئے گئے جبکہ باقی رقم بعد میں دینے کا معاملہ طے ہوا جس کے بعد ساجو میکن نے فرحت محمود کوفجر کی نماز کے بعد قتل کر دیااورفرارہوگیا قتل کے بعد باقی رقم کا بندوبست نہ ہوسکا ساجومیکن مزید رقم مانگ رہا تھااور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں د ے رہا تھااسی دوران پولیس نے ڈرامائی انداز میںساجو میکن کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے فرحت محمود کو بھی اس کی بیوی کے کہنے پرقتل کیا تھا پولیس نے مقتول کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا ہے ایس ایچ او ملک خضرحیات نے مزید بتایا کہ ساجد عرف ساجو میکن خطرناک اجرتی قاتل ہے جو معمولی سی رقم کے عوض بھی لوگوںکو قتل کر دیتا ہے ساجو میکن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
گوجرخان، شوہر کو قتل کرانے والی بیوی ، اجرتی قاتل گرفتار
Jan 15, 2021