عرب اورقطر کے تعلقات بحال ہوگئے

Jan 15, 2021

ممتاز احمد بڈانی

مکتوب طائف

ممتاز احمد بڈانی

سعودی عرب قطر کے ساتھ اپنی بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھول دی ھیں مقامی سرکاری ٹی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سرحدیں کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد الصباح نے کہا کہ ’امیر کویت کی تجویز پر سعودی عرب اور قطر کے مابین فضائی، زمینی اور بحری سرحدی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ معاملہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے کویتی وزیر خارجہ کے ٹیلیفونک رابطوں کے نتیجے میں طے پایا ہے‘۔
یہ اعلان سعودی عرب میں العلا میں خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) سربراہی اجلا س کے موقع پر سامنے ا?یا ہے۔ اور اس سربراہی اجلاس کی صدارت شاہ سلمان بن عبدالعریز نے کی
قطری ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ منگل سعودی عرب میں ہونے والے خلیجی سربراہ اجلاس میں قطری وفد کی قیادت…
[1:48 pm, 13/01/2021] بڈانی سعودی عرب: سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی نائب وزیر تعلیم ، سعد سعود الفرائد سے ملاقات کی۔ سفیر پاکستان نے سعودی عرب میں پاکستان کے انٹر نیشنل اسکولز میں کرونا وبا کے پیش نظر ہر قسم کےتعاون فراہم کرنے پر نائب وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ، کوڈ - 19 وبائی امراض کے تناظر میں طلبا کو آن لائن تعلیم دینے کے نئے نظام سے متعلق امور زیربحث آئے۔
 نائب وزیر نے پاکستانی اسکولوں میں طلباء اور اساتذہ کی بہتر کارکردگی کو سراہا اور تمام طلبا کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی ریاستی پالیسی کا اعادہ کیا۔ مملکت سعودی عرب میں پاکستان کے 10 بین الاقوامی اسکول ہیں۔ جس میں جدہ طائف ریاض وغیرہ شامل ھیں اور اپنی بہتر کارکردگی کی بنا پر اچھی شہرت کے حامل ھیں سفیر پاکستان راجہ علی علی اعجاز ان اسکولوں کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔

مزیدخبریں