کوروناسے صحتیاب افراد کو 5 ماہ تک دوبارہ وائرس نہیں لگتا،برطانوی تحقیق

کورونا وائرس سے متعلق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب زیادہ تر افراد کو کم سے کم 5 ماہ تک دوبارہ کورونا نہیں ہو تا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہا کہ ہر شخص کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ کچھ افراد ناصرف کورونا وائرس میں دوبارہ مبتلا ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے پھیلاو کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا سے صحت یاب افراد کے دوبارہ اس وبا میں مبتلا ہونے کاخدشہ 83فیصد کم ہے، لیکن یہ بات پریشان کن ہے کہ کچھ افراد کے کورونا وائرس کی علامات کے بغیر وبا میں دوبارہ مبتلا ہونے کاخدشہ ہے۔ماہرین کورونا کی نئی قسم اور موسمی نزلہ زکام پر بھی تحقیق کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن