سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی دل میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل

سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی کے ذاتی معالج نے بتایا ہے کہ برلسکونی کو دل میں تکلیف کے باعث مونٹی کارلو اسپتال داخل کیا گیا ہے۔غٰرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر البرٹو زنگریلو نے بتایا کہ انہوں نے برلسکونی کا معائنہ کیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا کیونکہ انہیں یقین ہے کہ اسے اٹلی لے جانا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔سابق وزیراعظم لے ذاتی معالج نے بتایا کہ گذشتہ ستمبر میں 83 سالہ برلسکونی نے کرونا کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں میلانو کے سان رفیلی اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ جلد ہی صحت یاب ہوگئے۔ تاہم دل میں تکلیف کے بعد ان کی حالت نازک ہے۔خیال رہے کہ برلسکونی کے خواتین کے ساتھ اسکینڈل، عدالتی تعاقب اور پے درپے سیاسی غلطیوں کے باجود دو عشروں تک اٹلی کے حکمران رہے۔خیال رہے کہ سنہ 2013 کو سابق وزیراعظم برلسکونی کو عدالت نے 17 سالہ لڑکی روبی کوخطیر رقم کی ادائیگی کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن