لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا)کے الیکشن 2022یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میںمنعقد ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے فرائض سینئر صحافیوں خالد خٹک اور امداد قریشی نے انجام دئیے۔نتائج کے مطابق صدرسید سجاد کاظمی اور جنرل سیکرٹری تابش بٹ بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر طلحہ قریشی، نائب صدر دانیال عمر،سیکرٹری فنانس ہما بٹ، جوائنٹ سیکرٹری رفیعہ ناہید اکرام ، سیکرٹری اطلاعات نوید ملک اورخواتین ونگ انچارج کی سیٹ پر دیبا مرزا منتخب ہوئے۔اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اور رجسٹرار شجاعت منیف قریشی نے نو منتخب عہدیداران کو گلدستہ پیش کیا،ہار پہنائے اور مبارکباددی۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں،صوبائی وزیر سکولز ڈاکٹر مراد راس، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر ،وائس چانسلر لاہور کالج وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر بشری مرزا سمیت تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلر، کالجز پرنسپلز اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ایجوکیشن سسٹم کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے متحرک کردار ادا کریں گے۔
سجاد کاظمی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی کے صدر‘ رفیعہ ناہید اکرام جوائنٹ سیکرٹری منتخب
Jan 15, 2022