گنگارام کا مدر اینڈ چائلڈ بلاک جلد کھول دیا جائیگا: یاسمین راشد 

Jan 15, 2022


لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیر مدراینڈ چائلڈ بلاک کاتفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعامرزمان خان، پروفیسر جاوید  چوہدری، پراجیکٹ ڈائریکٹر، چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو و دیگرمحکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پہلی اور دوسری منزل پر جاکرآپریشن تھیٹرز،نرسنگ سٹیشنز،ویٹنگ ایریاز،پوسٹ آپریشن ایریاز،ڈریسنگ رومزاور کاؤنٹرسمیت دیگرشعبہ جات کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کو عام عوام کیلئے کھول کروزیراعظم عمران خان کاایک اور خواب جلدپوراکریں گے۔600بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگیوں کا ضامن بنے گا۔

مزیدخبریں