جکارتہ(اے پی پی)انڈونیشیانے کہا ہے کہ وہ افغان خواتین کی تعلیم اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے2.85ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیائی، بحرالکاہل اور افریقی امورجنرل عبدالقادر جیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا افغانستان کو2.85ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔یہ تمام فنڈز خواتین کی صلاحتیوں کو بہتر بنانے اور انہیں سکالر شپس دینے پر خرچ ہوں گے۔