24گھنٹے میں 880ٹریفک حادثات‘12افراد جاں بحق‘928زخمی 


لاہور(نامہ نگار) صوبہ بھر میں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 880 ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق جبکہ 928زخمی ہوئے ہیں۔ حادثات میں 372ڈرائیوز،47کم عمرڈرائیور،440مسافراور128پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت 229متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد،91حادثات میں 95متاثرین کیساتھ دوسرے اورملتان63حادثات میں 66 متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ 940متاثرین میں 766مرد اور174خواتین شامل ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن