لاہور(خصوصی نامہ نگار ) وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کی مصری سفیر ڈاکٹر طارق دحروج اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے مابین اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میںلاہور میں ازہری انسٹیٹیوٹ (ازہر یونیورسٹی )کے کیمپس، ازہر یونیورسٹی کے ساتھ علمی، دعوتی اور ثقافتی روابط کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔سعید الحسن شاہ نے کہا کہ لاہور میں ازہری انسٹیٹیوٹ میں حفظ قرآن پاک، سیرت النبی ؐ،تصوف اور سلوک، عربی زبان لازمی مضامین کے طور پر پڑھائے جائیں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور یہ لاہور والوں کا حق بھی ہے۔ اس عظیم علمی پراجیکٹ کے قیام پر وزیر اوقاف پنجاب، مصری سفیر، وفاقی وزیر مذہبی امور، سیکرٹری اوقاف، ڈی جی اوقاف سمیت تمام افسران کی کاوشوں کو جتنا بھی خراج تحسین کیا جائے کم ہو گا۔