کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار ) کسان راہنما سردار عارف خان سیہڑ نے کہا کہ کسان کو بروقت کھاد نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی واقع ہو گی جوکہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے ڈیلرز نے محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے چند بوریاں کھاد۔کی کنٹرول ریٹ پر سفارشیوں میں تقسیم کرتے ہیں ۔باقی تمام کھاد مختلف گوداموں میں اتار کر مبینہ طور پر بلیک میں فروخت کر دی جاتی ہے۔