نئے ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی کا  سیلاب آئے گا:اجمل بلوچ 

Jan 15, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان انجمن تاجران17 فروری کو  ایف بی آر کے خلاف تحریک چلانیکا فیصلہ کرے گی گزشتہ روز کورکمیٹی کے  اجلاس میں سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر، پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ، جنرل سیکرٹری پنجاب رئوف مغل،کے پی کے کے صدر ملک مہر الہی، جنرل سیکرٹری احسان باچہ، سینئر نائب صدر کے پی کے شکیل صراف جنرل سیکرٹری آزادکشمیر شوکت نواز میر، بلوچستان کے جنرل سیکرٹری میر یاسین مینگل، سیکرٹری اطلاعات خالد چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عرفان چوہدری، اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت نے منی بل کی صورت میں عوام پر عذاب نازل کیا ہے۔ چھوٹے چھوٹے دکانداروں کی سیلز ٹیکس میں جبری رجسٹریشن کی جا رہی ہے نئے ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی کا نہ تھمنے والا سیلاب آنے والا ہے سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر نے کہا کہ  پوائنٹ آف سیلز ڈیوائس کا تجربہ عملاً ناکام اور ڈیوائس لگانے والوں سیلز میں 30 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہو چکی ہے۔احسان باچا نے کہا کہ ہم نے تو ایف بی آر کو فرینڈلی بورڈ آف ریونیو بنایا تھا لیکن انہوں نے ایف بی آر کو پولیس سٹیشن بنا دیا ہے۔ کور کمیٹی نے کئی دیگر فیصلے کیے اور تحریک چلانے کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں