لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا خدشات کا شکار ہو گیا ہے ، کرونا وائرس کے بڑھتے ہو ئے کیسز کی وجہ سے بارڈر کی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔کروناکی سفری پابندیوں کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا خدشات سے دوچار ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کو دورے سے واپسی پر آئسولیشن کیلئے جگہ کی بکنگ کرانا ہے کیونکہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بارڈر کی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اگر کیسز نہ بڑھتے تو آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ واپسی پر مینجڈ آئسولیشن کی پابندی ختم ہوجانا تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے اور اب بارڈر کی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورے سے واپسی پر مینجڈ آئسولیشن کے لئے جگہ کی بکنگ تاحال نہیں کرائی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 24جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہونا ہے۔