زندگیاں قابل رحم بنانے پر عوام پی ٹی آئی کو معاف نہیں کرینگے : شہباز شریف 

اسلام آباد (نامہ نگار) شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں کو قابل رحم بنانے پر پی ٹی آئی کو معاف نہیں کریں گے۔ اپنی ٹویٹ میں منی بجٹ بل کی منظوری پر بات کرتے ہوئے  شہباز شریف  نے کہا کہ  کل کا دن پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، حکومت نے پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام پر منی بجٹ مسلط کردیا۔ بس یہ کچھ وقت کی بات ہے عوام انہیں ووٹ کی طاقت سے دفن کر دیں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ جاکر ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی‘ خواجہ آصف‘ جاوید عباسی‘ کھیل داس کوہستانی‘ احسن اقبال‘ سعد رفیق‘ رانا ثناء اللہ سمیت وفد نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...