خیبر پی کے‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ 

پشاور/ مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے‘ آزاد کشمیر او رگلگت بلتستان میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پشاور‘ صوبائی‘ بونیر‘ مالاکنڈ‘ سوات‘ مردان‘ لوئر دیر‘ دیربالا‘ باجوڑ‘ شانگلہ‘ چترال‘غزر، وادی نیلم‘ شاردہ‘ دودنیال اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے  لوگوں میںخوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے توبہ استغفار کرنا شروع کر دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 100 کلومیٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...