لاہور( این این آئی)وزیراعظم عمران خان آج ہفتہ کو ایف بی آر کی انعامی تقسیم کا آغاز کریں گے ۔ ایف بی آر پی او ایس رجسٹرڈ رٹیلرز سے شاپنگ کرنے والے صارفین کی پہلی قرعہ اندازی آج کرے گا ۔یکم جنوری کوبھیجی گئی انٹریاں آئندہ قرعہ اندازی میں شامل ہوں گی۔قرعہ اندازی کا پہلا انعام 10لاکھ روپے دوسرے انعام میں پانچ ،پانچ لاکھ روپے کے دو جبکہ تیسرے انعام میں اڑھائی ،اڑھائی لاکھ روپے کے چار جبکہ چوتھا انعام میں پچاس ،پچاس ہزار روپے کے ایک ہزار انعامات ہیں ۔ اس کیلئے عوام کو پی او ایس رجسٹرڈ رٹیلرز سے نہ صرف شاپنگ کرنا ہو گی بلکہ رٹیلرز سے پکی رسید لے کر آسان ٹیکس موبائل ایپ کے ذریعے سسٹم میں ڈالنا ہو گی۔