ایپکا نے  وفاقی، صوبائی حکومتوں کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ، شہزاد کیانی


راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے کارکنوں کو تازہ دم رکھنے اور تنظیم کو فعال بنانے کے لیے احتجاج کے ساتھ ساتھ ایپکا کنو نشن منعقد کرنے کی حکمت عمل بنا رہی ہے، ایپکا قائدین شہزاد کیانی، چوہدری مبشر فدا باقی اور راجہ شاہد و دیگر نے میٹنگ کی اور آئندہ لائحہ عمل  ترتیب دیا، ایپکا نے صوبوں کی سطع پر بلوچستان میں کوئٹہ میں داد محمد بلوچ اور سندھ میں حیدرآباد  میں داؤد انڑ کی نگرانی میں صوبائی کنونشن منعقد کیے گئے جن صدارت بنارس خان جدون اور قیادت خالد جاوید سنگھیڑا نے کی اب لاہور اور 29 جنوری کومنڈی بہاوالدین میں ہوں گے اور بعد میں راولپنڈی /ا اسلام آباد میں مرکزی کنونشن منعقد ہو گا جس کی مہمان نوازی شہزاد کیانی مرکزی نائب صدر کریں گے۔ ایپکا نے  وفاقی و تمام صوبائی حکومتوں کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے جس کے مطابق تمام ایڈہاک ریلیف  بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ، ہاؤس رہنٹ نئے پے سکیل پر دیا جائے۔کنوینس اور میڈیکل ڈبل کیا جائے،ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر ان کی جمع شدہ رقم بینولینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس خیبر پختونخوا اور بلوچستان طرز پر وفاقی اور دیگر صوبوں کے ملازمین کو واپس دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...