سنجوال کینٹ(نامہ نگار) ضلعی سینئر نائب امیروسرپرست اعلیٰ جے یو آئی مفتی سید امیر زمان حقانی نے کہا ہے کہ اللہ کریم نے قران مجیداتارا اور وہی اس کی حفاظت کا ذمہ دار ہے مسلمان قران و سنت پر عمل کر کے دونوں جہانوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں آج مسلمانوں پر چھائے ذلت کے سائے قران و سنت سے دوری کا نتیجہ ہے ایسے والدین خوش قسمت ہیں جن کے بچے قرآن مجید حفظ کرتے ہیں ایسے والدین کو قیامت کے روز ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے کہیں زیادہ تیز روشن اور چمکدار ہو گی جس گھر میں قرآن پڑھا جائے وہ آسمان سے ایسے چمکتا ہے جیسے ستارے چمکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عبداللہ ابن زبیر پیپلز کالونی اٹک شہر میں بچوں کے حفظ قران مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر تقریب سے مہتمم جامعہ قاری طارق محمود، مولانا محمد مسکین، قاری نظام الدین اور دیگر علمائے کرام نے خطاب میں کیا اس موقع پر علمائے کرام اور طلبہ کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
قرآن مجید انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے، امیر زمان حقانی
Jan 15, 2022