ولی عہدیو اے ای شیخ محمد بن زید تلور کا شکار کھیلنے رحیم یار خان پہنچ گئے

رحیم یار خان(بیورورپورٹ) متحدہ عرب امارات  (یو اے ای) کے ولی عہد و ڈپٹی سپریم کمانڈر یو اے ای آرمڈ فورسزہز ہائی نس شیخ محمد بن زید السلطان النیہاں ایک ہفتے کے نجی دورے پر گزشتہ روز رحیم یار خان پہنچ گئے۔چاندنہ ایئر پورٹ پر انہیں یو اے ای کی اعلیٰ حکام نے انہیں خوش آمدید کہا۔ائر پورٹ پر انکی آمد کے موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے اور پورے ایئر پورٹ کو پاک فوج ،رینجرز اور یو اے ای رائل گارڈز نے اپنے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہز ہائی نس شیخ محمد بن زید سے ملاقات کے لئے رحیم یار خان (چولستان) کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ہز ہائی نس شیخ محمد بن زید ایک ہفتے کے نجی دورہ رحیم یار خان کے دوران ملحقہ چولستان میں تلور کا شکار بھی کھیلیں گے اور اس مقصد کے لئے کچھ عرصہ قبل یو اے ای کی جانب سے چولستان میں سینکڑوں تلوروں کو آزاد کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ کہ یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید السلطان النیہان پچھلے کئی سالوں سے نجی دورے پر جنوری کے مہینے میں رحیم یار خان آتے ہیں اور یہاں قیام کے دوران وہ چولستان میں تلو کا شکا کھیلتے ہیں ۔مزید معلوم ہوا ہے کہ شیخ محمد زید کے ہمراہ شاہی خاندان کے اور کئی افراد بھی رحیم یار خان آئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...