لائبریریاں ہماری کمیونٹیز کا لازمی حصہ، ثقافتی ریڑھ کی ہڈی ہیں،ملک امین اسلم 

 اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ )کتابیں پڑھنے کی پرانی عادت کو بحال کرنے کیلئے اے اے اے ایسوسی ایٹس نے آر ڈی اے آفس راولپنڈی کے قریب "بزمِ ذوق" کے نام سے سٹریٹ لائبریری قائم کردی ۔ ذوق رکھنے والے لو گو ں کو لائبریری تک مفت رسائی ہوگی ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے سٹریٹ لائبریری کا افتتاح کرت ہوئے کہا کہ لائبریریاں ہماری کمیونٹیز کا لازمی حصہ، شہر کی ثقافتی ریڑھ کی ہڈی ہیں  ۔تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے کہا کہ اے اے اے ایسو سی ایٹس کی بزم ذوق سٹریٹ لائبریری کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کتابو ں تک رسائی فراہم کرنا ہے ۔  تقر یب میں کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرزا، وائس چیئرمین آر ڈی اے ہارون ہاشمی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن