بیول(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے بیان کو مہنگائی بے روزگاری اور بھوک سے مرتے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت فلاحی ریاست بنانے کا خواب پورا کررہی ہے۔چوہدری محمدریاض نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی ریاستیں اپنی عوام کو سہولیات فراہم کرنے ان کے جان و مال کے تحفظ اور ضروریات کا خیال رکھتی ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے اپنے دور میں عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا۔سابق وزیر نے مزید کہا نااہل حکمرانوں کی فلاحی ریاست میں لوگ بھوک کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور کردیئے گئے ہیں۔چوہدری ریاض کا کہنا تھا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے بہت جلد عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے۔
فلاحی ریاستیں عوام کو سہولیات مہیا کر نے سے بنتی ہیں ، چو ہدری ریا ض
Jan 15, 2022