ملتان(خصوصی رپورٹر)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش، پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حیدر سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی رواں ماہ کے آخر میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی آمد کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے سینئر افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔