شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کا اصل بحران اس وقت حل ہوگا جب ملک میں آباد قومیتوں کو برابری کے حقوق دئیے جائینگے سرائیکی قوم ملک کی سب سے بڑی قومیت ہے ملک میں سندھیوں پختونوں بلوچوں اور پنجابیوں کو حقوق دئے گئے ہیں مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ نصف صدی سے سرائیکی قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنماؤں ملک جاوید حسین چنڑ ملک نعیم اقبال محمد اشرف خان لنگاہ نے پارٹی ورکروںسے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں ملک جاوید حسین چنڑ ملک نعیم اقبال اور محمد اشرف خان لنگاہ نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تنظیم سازی مکمل کریں۔
ملک میں آباد تمام قومیتوں کو برابری کے حقوق دئیے جائیں: سرائیکی پارٹی
Jan 15, 2022