ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امید ہے امریکہ کے ساتھ سکیورٹی مذاکرات دوبارہ شروع ہونگے۔ مذاکرات کا انحصار ماسکو کی دی گئی تجاویز پر واشنگٹن کے ردعمل پر ہوگا۔ اپنی سرحدوں پر نیٹو کی موجودگی قبول نہیں کریں گے۔ مغرب کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی پر روس فوجی سازو سامان تعینات کر سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس دی گئی تجاویز پر اگلے ہفتے تحریری جواب کی توقع رکھتا ہے۔
روس
اپنی سرحدوں پر نیٹو کی موجودگی قبول نہیں کریں گے: روسی وزیر خارجہ
Jan 15, 2022