ایف آئی اے اسلام آباد زون نے 100 ملین کی سرکاری املاک واگزار کرالیں

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے اسلام آباد زون نے 100 ملین کی سرکاری املاک واگزار کرالیں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس اور احکامات کی روشنی میں نئے سال کی شروعات میں ہی قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی دوسری بڑی کاروائی عمل میں لائی گئی ڈی جی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کی ہدایات پرواگزار کروائی جانے والی اراضی 30 سال سے غیر قانونی قبضے میں تھی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید رضوان شاہ، اسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ساجد محموداور سب انسپکٹر عون عباس پر مشتمل ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ٹیم نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی واگزار کروانے کے لیے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے جہلم شہر میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں سلمان پورہ کے علاقے میں 10 کنال اراضی ، جس پر غیر قانونی قابضین کی طرف سے پچاس گھر تعمیر کیے گئے تھے، کو واگزار کروا کر متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے کیا گیا ڈائریکٹر وقار احمد چوہان نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی واگزار کروانے کے لییمزید  کاروائیاں جاری ر ہیں گی۔
املاک واگزار

ای پیپر دی نیشن