منی بجٹ ،عوام کو ساڑھے تین سو ارب کا ٹیکہ لگایا گیا،مولانا عبد الغفور حیدری 

Jan 15, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام کو ساڑھے تین سو ارب کا ٹیکہ لگایا گیا ،عمران خان نے آئی ایم ایف جانے کی بجائے خود کشی کرلینے کا کہا تھا ، عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں ،مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پانچ فروری کو ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے پر ریلی ہوگی، اسلام آباد میں سی ڈی اے مدرسہ گرانے آیا تو ہم مزاحمت کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ منی بجٹ کی صورت میں عوام کو ساڑھے تین سو ارب کا ٹیکہ لگایا گیا،عوام پر مہنگائی کا ڈرون گرادیا گیا ہے،عوام خود کشیوں پر اتر چکے ہیں ،حکمرانوں نے مزید موقع فراہم کیا کہ عوام مزید خود کشیاں کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ریاست مدینہ کا دعوے دار بنتا ہے ،عمران خان نے کہا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ،عمران خان نے آئی ایم ایف جانے کی بجائے خود کشی کرلینے کا کہا تھا ،اب عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں ،اب آئی ایم ایف جو فیصلے سنائے گا انہیں عمل کرنا ہے ،پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف تیئس مارچ کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے ۔ 
مولانا عبد الغفور حیدری 

مزیدخبریں