اقوام متحدہ نے فنڈنگ کی کمی کا شکار امدادی کارروائیوں کے لیے 15کروڑ امریکی ڈالر جاری کردئے

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے مرکزی ہنگامی  ردعمل فنڈ (سی ای آر ایف)نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی، تقریبا15کروڑ امریکی ڈالر کی رقم جاری کی ہے، جس کا مقصد 13ممالک میں فنڈ کی کمی کا شکار امدادی کارروائیوں کوآگے بڑھانا ہے۔اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور وہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس  کے مطابق  یہ رقم فنڈنگ کی کمی وجہ سے انسانی بحرانوں میں گھرے لوگوں کے لیے ایک لائف لائن ہے۔امدادی رقم کا یہ اعلان انسانی ہمدردی کے عالمی جائزہ کے حال ہی  میں آغاز کے بعد کیا گیا ہے، جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اس سال دنیا بھر میں 27کروڑ40لاکھ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی، جو کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔   کم از کم 41ارب ڈالر کی لاگت سے، اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار دنیا کے 18کروڑ30لاکھ سے زیادہ  کمزور لوگوں کی مدد کریں گے۔فنڈز سے کمزور کمیونٹیز کی فوری ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن