اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے دو غازی بروتھا ڈیمز کے برابر بجلی بچت کا منصوبہ بنا لیا ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق آئندہ سیزن میں صرف وزارت سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے منظور شدہ پنکھے بیچے جاسکیں گے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطا بق ملک میں اس وقت 10 کروڑ پنکھے زیر استعمال ہیں جبکہ ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیںمعیاری پنکھوں کے استعمال سے 3400 میگاواٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے۔
منصوبہ
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے دو غازی بروتھا ڈیمز کے برابر بجلی بچت کا منصوبہ بنا لیا
Jan 15, 2022