گوادر (بیورو رپورٹ) ادارہ ترقیات گوادر کے زیر اہتمام گوادر اولڈ سٹی اور سیوریج نظام کی بہتری سے متعلق منعقدہ پبلک ہیرنگ اجلاس سے مختلف شعبے سے وابستہ افراد اپنے رائے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر شہر میں میں فوری نوعیت کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کی جائے گوادر سید ہاشمی ایونیو جاوید کمپلکس تا ملا فاضل چوک کا منصوبہ گزشتہ کئی برسوں سے تعطل کا شکار ہے۔ یہ سڑک شہر کے وسط میں واقع ہے اور یہ سڑک تجارتی حب کا بھی حامل ہے لیکن منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔ گوادر۔ شمبے اسماعیل فقیر کالونی میں اکثر اوقات میں پانی کی سپلائی میں مشکلات پیش آرہا ہے۔اسکی مین وجہ دونوں علاقوں میں پمپنگ اسٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی پریشر بہت کم ہوجاتا ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ساتھ ملکر اس اہم مسلہ کو حل کیا جائے۔جی ڈی اے ڈی سی آفیس کے پاس پارک بنا رہے ہیں۔ پار ک کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے اس پارک کو صرف خواتین کو اجازت ہو گاگوادر اسپورٹس کمپلیکس خالی کمرشل اراضیات کو بلدیہ گوادر کے نام الاٹ کیا جائے تاکہ ان اراضیات پر بلدیہ گوادر شاپنگ پلازہ بنانے۔ شاپنگ پلازہ کی آمدنی بلدیہ گوادر شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرئے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے سے کمرشل پٹی کو بااثر لوگوں کے نام پر لیز ہونے سے بچایا جائے۔ گوادر کے تعلیم اداروں میں اکثر اسکول میں تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ کمرے نہ ہونے سے طلباء کو داخلہ ملنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ اس پر توجہ دینے کی ضرورت گوادر شہر کے بجلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے گوادر کے 30 سال پرانے تمام تاروں کمبوں کو تبدیل کرکے نئے کمبے لگائے جائیں۔ تاکہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کا نظام درہم برہم نہ گوادر شہر کے باقی تمام وارڈ جہاں گیس پائپ لائن نہیں بچھایا گیا ہے۔