خضدار(پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ہمارے خواب پڑھا لکھا بلوچستان ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سابق صدر علی مدد جتک ودیگر رہنمائبھی موجود تھے نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ انشاء اللہ برسراقتدار آکر بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بھرپور طورپر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نصیر آباد ہو یا بلوچستان کے دیگر اضلاع میرا ویژن ہے کہ پڑھا لکھا بلوچستان کے عوام آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے نامز د امیدواروں کو ووٹ دینگے ایک اور سوال کے جواب میں نواب ثنااللہ زہری نے کہا کہ 18ویں ترمیم بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا ملک کے عوام کو تحفہ ہے اٹھارویں ترمیم کے تحت تمام اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے ہیں۔
آئندہ الیکشن میں عوام پیپلز پارٹی امیدوار کوووٹ دیں:ثناء اللہ زہری
Jan 15, 2022