جے یو آئی مفتی محمود یونٹ کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی

فتح پور (نامہ نگار ) مہنگائی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام مفتی محمود یونٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے مسلم لیگ ن کی قیادت میں ریلی میں شرکت کی ، تاج چوک میں صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کو سہانے خواب دیکھا کر چور طریقے سے اقتدار میں آئی ، ان کی معاشی پالیسیوں نے عوام کو دن میں تارے دیکھانا شروع کر رکھے ہیں، آئے روز مہنگائی کے بم گرا کر عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے ، مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکر ٹری چوہدری ظفر اقبال گجر نے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات عوام پر بجلی بن کر گر رہے ہیں،،چوہدری غلام رسول جٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بحران کا شکار ہے ، دوسری طرف کمر توڑ مہنگائی نے بھی سر اٹھا لیا ہے ،جمعیت علمائے اسلام مفتی محمود یونٹ کے رہنما قاری محمد ایوب طاہر نے کہا کہ حکومت نئے پاکستان کی آڑ میں پرانے پاکستان کو ختم کرنے کے در پر ہے  ۔

ای پیپر دی نیشن