اوچ شریف (نمائندہ نوائے وقت)اوچ شریف میں نشہ جیسی لعنت میں مبتلا ہو کر کئی گھرانے ا جڑنے لگے ہیں نشہ کی عادت میں خواتین بھی شامل ہیں، دن بھر نشئی اپنے نشہ کی عادت پوری کرنے کے لیے مارکیٹوں ،بازاروں ،سڑکوں ،چوک ،دکانون سے بھیک مانگ کر نشہ عادت پوری کرنے لگے ہیں میڈیکل سٹوروں سے نشہ اور ٹیکے بھی کھلے عام فروخت ہونے لگے ہیں ،مساجد کے باہر مانگنے کے لیے جمع ہو کر نمازیوں کو بھی تنگ کرنے لگے ہیں شہری نشئیوں سے تنگ آ چکے ہیں اوچ شریف میں کئی شریف گھرانوں کے افراد نشہ میں مبتلا ہو کر تباہ ہو چکے ہیں ،عباسیہ روڈ ،احمد پور شرقیہ روڈ ،خیر پور ڈاہا روڈ ،مین بازاروں ،الشمس چوک پر بھیک مانگے والے نشییوں کا رش لگا رہتا ہے ،مزارات پر آنے والے زائرین کو بھی بھیک مانگ کر تنگ کرنے لگے ہیں۔