ٹریکٹرٹرالی میں مٹی بھر تے ہوئے تودہ گرنے سے مزدور دب کر جاں بحق

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)ٹریکٹرٹرالی میں مٹی بھرنے کے دوران تودہ گرنے سے مزدور دب کر جاں بحق تفصیل کے مطابق خان پور کا رہائشی 26 سالہ اسامہ جو کہ ٹریکٹرٹرالی پرمزدوری کرتا تھا گزشتہ روز61پی میں مٹی ٹریکٹرٹرالی میں بھررہاتھاکہ اچانک تودہ گرنے سے دب گیاجسے موقع پر موجود ساتھی مزدوروں نے فوری طورپرریسکیو کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم اسامہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑگیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

ای پیپر دی نیشن