گوجرانوالہ:مزدوری مانگنے پر2 بھائیوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنادیا

Jan 15, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مزدوری مانگنے پر 2  بھائیوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا ۔تھانہ گکھڑمنڈی پولیس کو سلیمان بی بی نے درخواست دی کہ بیٹا دلاور مسیح شٹرنگ کا کام ذوالقرنین کے پاس کرتا تھا، بیٹے کی مزدوری کے پیسے لینے گئی تو ملزم ذوالقرنین اور اس کے بھائی سمیع اللہ نے غلیظ گالیاں اور تشدد کا نشانہ بنایا،علاقہ معززین نے مداخلت کرکے جان بخشی کروائی گئی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں