گوجرانوالہ:شارع عام کو مسمار کرنیوالے ملزموں کے خلاف مقدمہ

Jan 15, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)شارع عام کو مسمار کرنیوالے بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،ملزمان نے گائوں کے قدیمی راستہ کو مسمار کر کے اپنے رقبہ میں شامل کر رکھا تھا،از سر نو انکوائری کی درخواست پر آرپی او گوجرانوالہ نے فریقین کو طلب کر لیا،تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ ٹبہ گوگا میں گائوں کے رہائشی اعجاز،شہباز،اقبال،رخسار، نے گائوں کے راستہ کومسمار کر کے اپنے رقبہ میں شامل کرلیا جس پر غضنفر نامی  شہری کی درخواست پر انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے موقع ملاحظہ کیااور ملزمان کو سخت وارننگ دے کر راستہ بحال کروادیا گیا مگر حلقہ پٹواری دیگر انتظامیہ کے جاتے ہی ملزمان نے دوبارہ شارع عام کو مسمار کر کے اپنے رقبہ میں شامل کر لیا اور سرکاری راستہ کی اینٹییں چوری کر کے لے گئے جس پر سرکل افسر ریونیو،اشفاق احمد کی مدعیت میں مقامی پولیس تھانہ کنجاہ نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں