گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے جی ڈی اے/واسا کا مجموعی طور پر 4 ارب 33 کروڑ 92 لاکھ 46 ہزار کا سالانہ بجٹ منظور کر لیا۔گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ آف باڈی کا 56 واں اجلاس چئیرمین جی ڈی اے/واسا علی اشرف مغل کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں جی ڈی اے اور واسا کے سالانہ بجٹ کا جائزہ لیا گیا تاہم گورننگ باڈی کے ممبران کی متفقہ رائے سے جی ڈی اے کا مالی سال 2021-22 ایک ارب 51 کروڑ 33 لاکھ 35 ہزار کا بجٹ منظور کیا گیا اس میں گزشتہ مالی سال 2021 کا بجٹ ایک ارب 19 کروڑ 77 لاکھ 55 ہزار روپے کا منظور ہوا اجلاس میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چھ ترقیاتی منصوبوں کے لئے 28 کروڑ 10 لاکھ 22 ہزار روپے اور جی ڈی اے کی جانب سے57 کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار روپے رکھے گئے ہیں ملازمین کی تنخواہوں،پینشن اور دیگر دفتری امور چلانے پر 25 کروڑ 5 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔محکمہ واسا کا مالی سال 2021-22 کا 2 ارب 82 کروڑ 59 لاکھ 11 ہزار روپے خسارے کا بجٹ اور گزشتہ مالی سال 2021 کا ایک ارب 56 کروڑ 16 لاکھ 15 ہزار روپے کا بجٹ منظور کیا گیا اس میں 16 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 12 کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار روپے اور نئے منصوبوں کیلئے 23 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ملازمین کی تنخواہوں،پینشن، بجلی بلز اور دیگر دفتری امور چلانے پر 2 ارب 44 کروڑ 44 لاکھ 64 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس رانا عمران یوسف،چیف انجینئر محمد ادریس،ڈائریکٹر انجینئرنگ اعجاز اکبر بھٹی،ایم ڈی واسا عامر،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل اختر،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ و دیگر نے شرکت کی۔
جی ڈی اے کا56واں اجلاس ‘ 4ارب 33کروڑ92لاکھ 46ہزارکابجٹ منظور
Jan 15, 2022