ضلعی انتظامیہ کو دینی تنظیم کے غیر قانونی صدقہ و خیرات کیمپوں سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت

Jan 15, 2022

مریدکے (نامہ نگار) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دینی تنظیم دعوت اسلامی کے صدقہ و خیرات کیمپوں کا نوٹس لے لیا۔ ضلع شیخوپورہ انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ ان غیر قانونی کیمپوں سے متعلق ضروری اقدامات کرے۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل مریدکے سمیت ضلع شیخوپورہ میں دعوتِ اسلامی نے 29  چندہ  کیمپ لگا رکھے ہیں۔ ان کیمپوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت حاصل نہیں کی گئی۔ قانون کے نفاذ سے متعلق معاون ادارے نے تمام معلومات مزید کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو بھیج دی ہیں۔ 

مزیدخبریں