سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی )پریس کلب سانگلہ ہل کا سالانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین امداد حسین راجپوت نجی مارکی میں ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے ہوا، اجلاس میں اتفاق رائے سے سال 2022 کیلئے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیا جس کے مطابق امداد حسین راجپوت سرپرست اعلیٰ، نوائے وقت کے عمران الحسن بھٹی چیئرمین، چوہدری شیر افگن چدھڑ صدر، عمران حسین جنرل سیکرٹری، سبحان ملک سینئر نائب صدر، رانا سجاد نائب صدر، راشد ابدال سیدھو فنانس سیکرٹری، قیصر جاوید جوائنٹ سیکرٹری، عابد محمود انصاری ایڈیشنل سیکرٹری، صابر حسین سیکرٹری نشر و اشاعت، چوہدری ادریس پوار اور رانا عمر فاروق ممبر گورننگ باڈی منتخب ہو گئے نومنتخب عہدیداروں کا اعلان مہمان خصوصی حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کیا۔