بیساکھیو ںکے سہارے کھڑی حکومت کے پائوں لڑکھڑانا شروع ہوچکے : سمیرا کومل

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ بیساکھیو ںکے سہارے کھڑی حکومت کے پائوں لڑکھڑانا شروع ہوچکے ہیں۔عمران خان کے خیالی پلائو سب جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں ۔جھوٹے سیاسی وعدے کرنے والے کبھی قومی لیڈر نہیں بن سکتے۔عمران خان اب سوشل میڈیا کے وزیر اعظم رہ گئے ہیں۔پارٹی کے اندر اور ہائوس میں عمران خان اپنی مقبولیت کھوچکے ہیں۔سیاسی مخالفین کو جیلیں میں ڈالنے سے ملک میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا اور نہ معیشت کی سمت درست ہو سکتی ہے۔سیاسی عدم استحکام ،پکڑ دھکڑ اور نفرت کی سیاست عمران خان کے پسندیدہ مشغلے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن